0

تنا کے ہارمون کا پتا لگانے کیلیے خون کا ایک قطرہ ہی کافی ہے


نیو جرسی: ایرانی نژاد امریکی سائنسدانوں نے ایک ایسا بلڈ ٹیسٹ ایجاد کرلیا ہے جس کے ذریعے خون کے صرف ایک قطرے کی مدد سے جسم میں تنا سے متعلق اہم ہارمونز کا سراغ زبردست درستی سے لگایا جاسکتا ہے۔ایک چھوٹی سی چپ پر مشتمل اس ٹیسٹ کی تیاری میں نینوٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے تقریبا وہی عملی طریقہ اختیار کیا گیا ہے جو کمپیوٹر مائیکروچپ بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔اس ایجاد کی مکمل تفصیل ریسرچ جرنل سائنس ایڈوانسز کے تازہ شمارے میں آن لائن شائع ہوئی ہے جس کے مرکزی مصنف مہدی جواں مرد ہیں، جبکہ ان کے ساتھی ماہرین میں ایک اور ایرانی نژاد ماہر سید رضا محمودی کا نام بھی شامل ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں