0

نالہ لئی منصوبے کی کامیابی کے بعد سیاست سے ریٹائر ہوجاں گا، شیخ رشید


راولپنڈی: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اگلے انتخابات میں بھی عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتی اور پاکستان تحریک انصاف کشمیر میں جیت جائے گی۔اولپنڈی لال حویلی کے باہر آزاد کشمیر کے حلقہ ویلی چار کے امیدوار کے حق میں ہونے والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں کشمیر کا نمائندہ ہوں، اور یہ میری 15 ویں وزارت ہے لیکن آج تک کرپشن میں ملوث ہونے کا الزام نہیں لگا، راولپنڈی لال حویلی غریبوں کے ساتھ چلتی ہے، میں نے کشمیر کی سیاست کبھی نہیں کی مگر کشمیر کی سیاست میں آج سے حصہ لینے کا اعلان کرتا ہوں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب کو کہا ہے کہ وہ فوری طور پر نالہ لئی منصوبے کا افتتاح کریں، نالہ لئی منصوبے کی کامیابی کے بعد سیاست سے ریٹائر ہوجاوں گا، آج کوئی پاکستان میں ہمیں شکست نہیں دے سکتا، پاکستان نے امن قائم رکھنے کے لیے ایران کے ساتھ سرحد کو 40 فیصد تک سیل کردیا ہے اور افغانستان کے ساتھ بارڈر کو 88 فیصد بند کرچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں