0

پی سی بی کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں محمد حفیظ کیلیے نو لفٹ کا بورڈ


لاہور: نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں پی سی بی نے سابق کپتان محمد حفیظ کے لیے نولفٹ کا بورڈ لگا دیا۔قومی کرکٹ بورڈ کے حکام نے گذشتہ برس ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے محمد حفیظ سے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے رابطہ تک نہ کیا۔گذشتہ برس فروری میں بورڈ نے محمد حفیظ کو سینٹرل کنٹریکٹ کی سی کیٹیگری کی آفر کی تھی تاہم کرکٹر نے کنٹریکٹ لینے سے انکار کردیا تھا۔ محمد حفیظ کا مقف تھا کہ میری جگہ کسی نوجوان کو شامل کرنا چاہیے۔اب ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل محمد حفیظ سمیت سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر تمام کھلاڑیوں کو ٹی ٹوئنٹی میں تین لاکھ روپے میچ فیس ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں