0

اسکولوں میں سارے عملے اور بچوں کے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں، عالمی ادارہ صحت


جنیوا: اقوامِ متحدہ کے ماتحت، عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ اسکولوں میں تمام بچوں اور عملے کے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں، چاہے ان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی علامات موجود ہوں یا نہ ہوں۔گزشتہ روز یورپ میں عالمی ادارہ صحت کے علاقائی ڈائریکٹر ہانز کلیوگ کا بیان یونیسکو اور یونیسیف کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کیا گیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ اسکولوں میں بچوں کی تعلیم کا سلسلہ بحال کرنے کیلیے ضروری ہے کہ اسکول کے عملے سے وابستہ ہر فرد اور وہاں پڑھنے والے ہر بچے کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے؛ اس سے قطع نظر کہ ان میں کووِڈ 19 سے متاثر ہونے کی علامات موجود ہیں یا نہیں۔واضح رہے کہ کووِڈ 19 کی عالمی وبا میں پچھلے سال عالمی ادارہ صحت نے تجویز کیا تھا کہ کسی بھی اسکول یا تعلیمی ادارے میں تمام افراد کی کورونا ٹیسٹنگ اس وقت کی جائے کہ جب وہاں اس وبا کے زیادہ کیسز سامنے آئیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں