0

ایف آئی اے نے جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو بھی نوٹس جاری کردیا


اسلام آباد: ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو بھی شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ ایف آئی اے نے حمزہ شہباز کے بعد تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو بھی شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے، جس میں متعلقہ ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق نوٹس میں علی ترین سے بھی بینک اکانٹس اور سرمایہ کاری کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے، اور کاروبار کے لیے بینکوں یا فیملی ممبران سے جتنی رقم لی اس کا بھی ریکارڈ بھی مانگا گیا ہے، جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ مقررہ وقت تک ریکارڈ فراہم نہ کرنے پرعلی ترین کے اکانٹس اور پراپرٹی کو بھی منجمد کر دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں