0

جعلی اکانٹس کیس میں نیب نے 33 ارب روپیہ وصول کرلیے، فواد چوہدری


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آصف زرداری کے جعلی اکانٹس کیس میں اب تک نیب 33 ارب روپیہ وصول کر چکا ہے۔فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آصف زرداری کے جعلی اکانٹس کیس میں اب تک نیب 33 ارب روپیہ وصول کر چکا ہے اور یہ تقریبا 200 ملین ڈالر بنتے ہیں ، جب کہ اصل مقدمہ 5000 ارب روپے کے لگ بھگ ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس وصولی سے آپ اندازہ لگا لیں کہ اس ملک میں کرپشن کی کیا سطح رہی ہے اور حکمرانوں نے سندھ اور پاکستان کو کیسے لوٹا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں