0

دنیا کا سب سے بڑا میڈل؛ اماراتی اسکول نے عالمی ریکارڈ بنا دیا


متحدہ عرب امارات: ابوظہبی کے ایک اسکول نے متحدہ عرب امارات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ پر دنیا کا سب سے بڑا میڈل بنا کر ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے، جس کی تصدیق گنیز ورلڈ ریکارڈ نے بھی کردی ہے۔خبروں کے مطابق، اس میڈل کا وزن 4,850 پانڈ ہے جبکہ اس کا رقبہ 63.93 مربع فٹ ہے؛ یعنی یہ تقریبا 9 فٹ چوڑا ہے۔اسے ابوظہبی کے انٹرنیشنل انڈین اسکول کے طالب علموں اور اساتذہ نے مل کر تیار کیا ہے۔اس سے پہلے بھی دنیا کے سب سے بڑے میڈل کا ریکارڈ متحدہ عرب امارات ہی کے ڈاکٹر عبید الکتبی نے مارچ 2021 میں قائم کیا تھا۔ یہ میڈل 151 پانڈ وزنی اور 27.6 مربع فٹ رقبے کا حامل تھا۔سب سے بڑے میڈل کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کرنے والا میڈل اس کے مقابلے میں بھی تین گنا بڑا اور لگ بھگ 35 گنا وزنی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں