0

سندھ میں جو ترقیاتی کام شروع ہوئے پورے پاکستان میں کریں گے، مراد علی شاہ


کراچی: وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنے صوبے میں جو ترقیاتی کام شروع کئے وہ سب پورے پاکستان میں کریں گے۔ سعودآباد چورنگی سے تھڈو نالو اور سومارکنڈیانی گوٹھ تک 3.5 کلومیٹر روڈ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ ہمارے سلوگن پیپلزپارٹی خدمت میں سب سے آگے کا عملی نمونہ ہے، ابھی ایک سال بھی نہیں ہوا یہ تیسرا منصوبہ ہے جس کا افتتاح ہورہا ہے، منصوبہ 1.2 ارب کی لاگت سے مکمل ہوا ہے، کراچی کی بغیر منصوبہ بندی کے ایکسٹینشن ہوئی ہے، ہم نے کراچی کی منصوبہ بندی کے تحت اسٹڈی کی تھی، ایک روڈ بنانا مسئلہ نہیں تھا اس کو بہترین منصوبے میں تبدیل کیا، منصوبے تبھی کامیاب ہوں گیجب شہری اپنی ذمہ داری سمجھیں اور ان منصوبوں سے استفادہ بھی کریں اور گھر کی طرح خیال کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں