0

علیم ڈار کی احسن رضا کو ستارہ جرات دینے کی اپیل


لاہور: آئی سی سی کے ورلڈ ریکارڈ ہولڈر امپائر علیم ڈار نے سری لنکن بس حملے میں میچ ریفری کرس براڈ کو بچانے والے معروف امپائر احسن رضا کو ستارہ جرات دینے کی اپیل کردی۔لاہور میں ایل سی سی اے گرانڈ میں سابق مینجر اظہر زیدی کے کلب پی اینڈ ٹی جم خانہ کی طرف سے علیم ڈار اور احسن رضا کے اعزاز میں تقریب سجائی گئی۔اس موقع پر علیم ڈار نے ساتھی امپائر احسن رضا کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ احسن نے سری لنکن بس پر حملے میں خود شدید زخمی ہونے کے باوجود غیر ملکی میچ ریفری کرس براڈ پر لیٹ کر اس کی جان بچائی تھی تاہم اتنا وقت گزرنے کے بعد بھی کسی حکومت نے آج تک ان کی اس جرات و بہادری پر احسن کے لیے کچھ نہیں کیا، پی اینڈ ٹی جم خانہ کلب ہم دونوں کا کلب ہے اور اس کلب کے پلیٹ فارم سے حکومت سے اپیل ہے کہ احسن کو ستارہ جرات دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں