0

پی ٹی آئی کی کرپشن سے بجلی گیس کی لوڈشیڈنگ پھر شروع ہوگئی، شہباز شریف


لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی قیادت میں (ن) لیگ نے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کی 5 سال مسلسل محنت کی تھی لیکن پی ٹی آئی کی بدانتظامی اور کرپشن سے ملک میں بجلی گیس کی لوڈشیڈنگ پھر شروع ہوگئی ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کا عفریت 5 سال بعد پھر پاکستان میں لوٹ آیا ہے، پاکستان کے عوام کو شدید مشکلات اور مصائب کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، نوازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کی 5 سال مسلسل محنت کی تھی لیکن پی ٹی آئی حکومت کی 3 سال کی بدانتظامی اور کرپشن سے ملک میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ پھر شروع ہوگئی ہے، یہ پی ٹی آئی حکومت کی بدترین کارکردگی اور نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے خلاف جھوٹ بولا کہ بہت زیادہ پاور پلانٹس لگائے گئے، اتنی شدید لوڈشیڈنگ سے پی ٹی آئی کے یہ دعوے جھوٹ ثابت ہوگئے ہیں، پی ٹی آئی خود سورج، ہوا اور گیس سے چلنے والے پلانٹس کی تنصیب کے دعوے کررہی ہے لہذا ضرورت سے زائد بجلی بنانے کے الزامات جھوٹ ثابت ہوجاتے ہیں، پی ٹی آئی کے مسلم لیگ (ن) پر مہنگے پلانٹ لگانے کے دعوے بھی جھوٹ اور بے بنیادثابت ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں