0

بستر پرساتھ سونے والی پالتوبلی کورونا پھیلاسکتی ہے، تحقیق


برلن: کورونا وائرس کی منتقلی کے حوالے سے ہونے والی نئی تحقیق میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ مالک کے بستر پر ساتھ سونے والی بلیوں میں کورونا میں متلا ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ برطانوی خبری ویب سائٹ دی مرر میں شایع ہونے والی رپورٹ کے مطابق جرمنی کی Utrecht یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہیکہ بلیاں کورونا وائرس کو اپنے جسم میں محفوظ رکھتے ہوئے ممکنہ طور پر انسانوں میں اس وائرس کو منتقل کرسکتی ہیں۔مطالعے کی سربراہی کرنے والی ڈاکٹر ایلس بروئینز کا کہنا ہے کہ کورونا مثبت والے مریضوں کو اپنے پالتو جانوروں سے دور رہنا چاہیئے کیوں کہ ان میں اس وائرس کو آگے منتقل کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔ ماہرین کو خدشہ ہے کہ جانور اس وائرس کو دوبارہ انسانوں میں منتقل کرسکتے ہیں۔ اور کتوں سے زیادہ بلیوں میں اس کی اثر پذیری زیادہ ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں