0

بھیگا موسم گرین شرٹس کی تیاریوں میں حائل ہو گیا


لاہور: بھیگا موسم گرین شرٹس کی تیاریوں میں حائل ہوگیا جب کہ موسم کی خرابی کے باعث دوسرا انٹرا اسکواڈ میچ ممکن نہ ہوسکا۔25جولائی کو انگلینڈ پہنچنے والے پاکستان اسکواڈ نے ڈربی میں پڑاو ڈالتے ہوئے ابتدائی3روز روم آئسولیشن میں گزارے،پھر ٹریننگ کا آغاز کیا تو پہلے دن ہی بارش نے استقبال کیا،گرین شرٹس کو انڈور سرگرمیوں تک محدود رہنا پڑا۔بعد ازاں ابر آلود موسم میں کھلی فضا میں پریکٹس کا موقع ملا،جمعرات کو 50اوورز کے انٹرا اسکواڈ میچ میں بابر اعظم، امام الحق، عبداللہ شفیق اور سلمان علی آغا نے اچھی بیٹنگ پریکٹس کرلی، پیسرز زیر عتاب رہے مگر عثمان قادر نے اسپن کا جادوجگایا، جمعے کو آرام کے بعد ہفتے کو شیڈول دوسرا انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کھیلنے کی تیاریاں دھری کی دھری رہ گئیں۔مقابلہ صبح ساڑھے 9بجے شروع ہونا تھا مگر ڈربی میں بارش کے باعث تاخیر سے آغازکا فیصلہ کیا گیا،50اوورز کے بجائے باقی وقت میں کھلاڑیوں کو سیناریو بیس اہداف دینے کی حکمت عملی اپنائی گئی، گراونڈ کی حالت بہتر ہونے پرپلیئرز نے میدان کا رخ کرتے ہوئے میسر وقت میں پریکٹس کے موقع سے فائدہ اٹھایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں