0

لاہور دھماکے کے ماسٹر مائنڈ کا تعلق بھارت اور را سے ہے، مشیر قومی سلامتی


اسلام آباد: مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ لاہور دھماکے میں بھارت ملوث ہے اور اسی دن ہمارے اداروں پر سائبر حملے بھی کیے گئے۔مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ لاہور دھماکے کے ماسٹر مائنڈ کا تعلق بھارت اور را سے ہے، پہلے بھی کئی بار کہا پاکستان میں دہشت گردی بھارت کراتا ہے جب کہ پچھلے سال ہم نے عالمی دنیا کو بھارت کی دہشت گری کا ڈوزیئر بھی دیا تھا، ڈوزیئر میں ہم نے تصاویر دیں بینک اکانٹس دیے لیکن کوئی نوٹس نہیں لیا گیا، تاہم اس دفعہ جو کارروائیاں ہوئیں اور جو شواہد ملے ہیں وہ اتنے مضبوط ہیں کہ اگر اس پر بھی دنیا خاموش رہی تو پھر سمجھا جائے گا کہ دنیا امن نہیں چاہتی۔معید یوسف نے کہا کہ افغان مہاجرین کو باعزت طریقے سے واپس بھجوانا چاہتے ہیں، بین الاقومی قوانین کے مطابق افغان مہاجرین کی واپسی ہونا چاہیے جب کہ افغانستان میں سیاسی استحکام تک امن نہیں ہو سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں