0

پی ڈی ایم کا جلسہ فارغ سیاستدانوں کی پکنک تھی، فواد چوہدری


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پی ڈی ایم کا جلسہ دراصل اپوزیشن کے فارغ سیاستدانوں کی پکنک تھی۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے حزب مخالف کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے رہنماں کے جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کا جلسہ بری طرح ناکام ہوا، ان کے پاس سوائے باتوں کے قوم کے لئے اور کچھ نہیں، انہوں نے بجلی بنائی کم اور عوام پر مہنگی بجلی گرائی زیادہ، اپوزیشن کے بوئے بیج کی زہریلی فصل آج پوری قوم کو کاٹنا پڑ رہی ہے، شہباز صاحب! عوام کی جیب نواز شریف کاٹ کر لندن بھاگ گئے ہیں، حیران ہوں کہ جیل میں کمر درد کی شکایت کرنے والے شہباز شریف سوات میں جلسہ کرنے کے لئے بالکل صحت مند ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں