0

ہمیں حکومت ملی تو خیبر پختون خوا کو پنجاب سے آگے لے جائیں گے، شہباز شریف


سوات: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں حکومت کا موقع ملا تو خیبر پختون خوا کو پنجاب سے آگے لے جائیں گے، بی آر ٹی پروجیکٹ ن لیگ کو ملتا تو ہزار گنا بہتر بناتے اور لاہور کی میٹرو سروس سے پہلے مکمل کرلیتے۔ یہ بات انہوں نے سوات میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر پی ڈی ایم کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں بیس بیس گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈںگ ہوتی تھی تاہم نواز شریف نے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا، 14 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں داخل کی لیکن آج ملک میں لوڈ شیڈنگ سے عوام کا برا حال ہے، عمران خان کہتے تھے سستی بجلی لاں گا مگر آج سستی بجلی تو دور کی بات مہنگی بجلی بھی نہیں مل رہی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں