0

یوکرائن میں خاتون فوجی اہلکاروں کی اونچی ایڑھی کی سینڈل پہن کر پریڈ


کیو: یوکرائن میں روایتی یونیفارم میں ملبوس خواتین فوجیوں نے انوکھی پریڈ میں بھاری بھرکم آرمی بوٹ جوتوں کے بجائے اونچی ہیل والی سینڈل پہنی اور کسی پریشانی کے بغیر پریڈ مکمل کی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرائن فوج کی زیر تربیت خاتون فوجیوں نے سوویت یونین کے خاتمے کی 30 ویں سالگرہ کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک پریڈ میں حصہ لیا۔ معمول کی پریڈ نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرلی ہے اور ہر کوئی اسی سے متعلق بات کر رہا ہے۔یوکرائن میں خواتین فوجیوں کے لباس میں ترمیم کرتے ہوئے سینڈل پہننے کی بھی اجازت دیدی گئی ہے جس کے بعد پہلی بار اونچی ہیل والی سینڈل پہن کر پریڈ کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں