0

تحریک لبیک سمیت 63 کالعدم تنظیموں پر کھالیں اور عطیات جمع کرنے پر پابندی


لاہور: وزارت داخلہ پنجاب نے عیدالاضحی پر 63 سے زائد کالعدم تنظیموں کو عطیات دینے پر پابندی عائد کر دی۔وزارت داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیموں پر زکو،عطیات،خیرات و صدقات لینے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم تنظیمیں عید الاضحی پر کھالیں اکٹھی کرنے کی مجاز نہ ہوں گی۔ان کالعدم تنظیموں کی فہرست میں لشکر جھنگوی،سپاہ صحابہ،سپاہ محمد پاکستان، جیش محمد،لشکریہ طیبہ،تحریک جعفریہ پاکستان،تحریک نفاذ شریعت محمد، القاعدہ، ملت اسلامیہ پاکستان،حزب التحریر،جمعیت انصار،جماعت الفرقان، انصاراسلام،ٹی ٹی پی،لشکر اسلامی،جماعت الدعو،جماعت الاحرار، آئی ایس آئی ایس، لشکر جھنگوی العالمی،ادارہ خدمت خلق، فلاح انسانیت فانڈیشن،الایثار فانڈیشن،تحریک لبیک پاکستان اور دیگر تنظیمیں شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں