0

خلا میں اگلی نسل کے چینی خلائی لباس کی عملی آزمائش


بیجنگ: گزشتہ ماہ چینی خلائی اسٹیشن تیانگوگ پہنچنے والے خلانوردوں نے اتوار کے روز پہلی بار خلا میں چہل قدمی کی، جبکہ چینی ماہرین کے بنائے ہوئے جدید ترین خلائی لباس کی آزمائش بھی کی۔چینی خلانورد، جنہیں تائیکوناٹس (Taikonauts) کہا جاتا ہے، تیانگونگ خلائی اسٹیشن میں اپنے حالیہ قیام کے دوران مختلف سائنسی تجربات انجام دینے کے علاوہ وہاں کچھ خصوصی آلات نصب کرنے کا کام بھی کر رہے ہیں تاکہ منصوبے کے مطابق اس خلائی اسٹیشن کی تعمیر اگست 2022 تک مکمل ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں