0

عالمی امن اور ترقی کے لیے چین کے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں، وزیراعظم


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین آہنی برادر ملک ہیں اور پاکستان عالمی امن اور ترقی کے لیے چین کے اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔یہ بات انہوں ںے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے سو سال پورے ہونے پر بیجنگ میں منعقدہ عالمی رہنماں کے سمٹ میں ورچوئل طریقے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔تقریب کی صدارت چین کے صدر شی جن پنگ نے کی۔ تقریب میں عالمی رہنماں نے ورچوئل طریقے سے خطاب کیا اور چینی حکمراں جماعت کی تشکیل کو سو سال پورے ہونے پر مبارک باد پیش کی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی چائنہ کے 100 ویں یوم تاسیس پر مبارک باد پیش کرتا ہوں، پاکستان اور چین آہنی برادر ملک ہیں اور سی پیک بی آر آئی کا فلیگ شپ منصوبہ ہے، پاکستان عالمی امن اور ترقی کے لیے چین کے اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بے لوث خدمت سے ہی سیاسی جماعتیں عوامی حمایت حاصل کرتی ہیں، تحریک انصاف ملک میں قانون کی بالادستی اور انصاف کے قیام کے لیے کوشاں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں