0

نیویارک فلیٹ کیس؛ آصف زرداری کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد


اسلام آباد: ہائی کورٹ نے آصف زرداری کی غیر موجودگی میں ضمانت قبل از گرفتاری کی استدعا مسترد کردی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں عدالت عالیہ کے 2 رکنی بینچ نے سابق صدر آصف زرداری کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے آصف زرداری کی عدم موجودگی میں ضمانت قبل از گرفتاری دینے کی استدعا کی جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ ملزم کی عدم موجودگی میں ضمانت کی مثال نہ بن جائے اس لیے ایسا نہیں کر رہے۔ جس پر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ عدم موجودگی میں ضمانت سے متعلق کیس لاز موجود ہیں۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ اس سے کوئی غلط نظیر نہ بن جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں