0

پاگل نہیں کہ اتنی جدوجہد کے بعد ڈیل کر لیں، مریم نواز


اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ کیوں ڈیل ہوگی اور کس سیہوگی؟ کیا ہم پاگل ہیں کہ اتنی جدوجہد کرنے کے بعد ڈیل کر لیں گے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آزاد کشمیر انتخابات میں اگر دھاندلی ہوئی تو اس کے دور رس نتائج ہوں گے، الیکشن چوری کے بہت غلط نتائج ہوں گے، الیکشن کو چوری کرنے کی کوشش نہ کریں، الیکشن کمیشن کے عملے کو اغوا کر کے بھی آپ ہار جاتے ہیں، عوام اور ان کے منتخب نمائندوں کے راستے میں نہ آئیں، اگر آزاد کشمیر میں شفاف اور غیر جانبدار انتخابات ہوئے تو (ن) لیگ اکثریت سے جیتے گی۔سوات میں پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں کوئی اختلاف نہیں ہے، نواز شریف نے آزاد کشمیر کے الیکشن کی ذمہ داری مجھے سونپی ہے، میں الیکشن تیاریوں میں مصروف ہوں، سوات میں پی ڈی ایم کے جلسے میں میری جانب سے نمائندگی شہباز شریف نے کی، شہباز شریف میرے اور مسلم لیگ (ن) کے صدر ہیں ، جہاں شہباز شریف ہوں وہاں ہماری ضرورت نہیں ہوتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں