0

کان کے لیے کونٹیکٹ لینس پیش کردیا گیا


برلن: جرمنی کی اسٹارٹ اپ کمپنی وائبروسونک نے ایک منفرد آلہ سماعت تیار کیا ہے جسے انہوں نے سماعت کیلیے کونٹیکٹ لینس کا نام دیا ہے۔اس آلے کی تیاری جرمنی کی توبنجن یونیورسٹی اور فرانہافر انسٹی ٹیوٹ فار مینوفیکچرنگ، انجینئرنگ اینڈ آٹومیشن کے اشتراک سے ہوئی ہے جبکہ اسے صارفین تک پہنچانے کیلیے وائبروسونک نامی اسٹارٹ اپ کمپنی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔فروخت کی غرض سے اس آلے کا نام الفا رکھا گیا ہے۔ مروجہ آلہ سماعت کے برعکس، الفا ہیئرنگ ایڈ میں ایک ننھا سا اسپیکر ہے جسے کان کے پردے کے بالکل قریب رکھ دیا جاتا ہے۔آلے کا بیرونی حصہ ارد گرد کی آوازیں اندرونی حصے تک منتقل کرتے ہوئے اسپیکر میں تھرتھراہٹ پیدا کرتا ہے۔ یہ تھرتھراہٹ براہِ راست کان کے پردے میں ارتعاش (وائبریشن) پیدا کرتی ہے جس کی بدولت اسے استعمال کرنے والا آسانی سے سننے کے قابل ہوجاتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں