0

کلبھوشن کے بعد بھارتی دہشت گردی کا دوسرا بڑا نیٹ ورک بے نقاب کردیا، فواد چوہدری


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کلبھوشن کے بعد ملک میں بھارتی دہشت گردی کا دوسرا بڑا نیٹ ورک بے نقاب کردیا۔وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں لاہور دھماکے کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کو سراہا گیا ہے، تحقیقاتی اداروں نے بھارت کی دہشت گردی بے نقاب کی، کلبھوشن کے بعد دوسرا بڑا دہشتگردی کا نیٹ ورک پکڑا ہے، بلوچستان میں دہشت گردوں کانیٹ ورک توڑنے میں کامیابی ملی ہے جس کی تفصیل جلد منظر عام پر لائیں گے، امید ہے بھارتی نیٹ ورک پکڑے جانے سے بلوچستان میں امن آئے گا ، وزیراعظم نے ناراض بلوچوں سے مذاکرات کا کہا ہے، ناراض بلوچ عسکریت پسندوں سے بات چیت شروع کردی ، ایسے ناراض بلوچ جو بھارت سے رابطے میں نہیں تھے ان سے بات کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں