0

اعتراف کرتا ہوں میری غلطی کی وجہ سے پاکستان کی بدنامی ہوئی، عمر اکمل


لاہور: کرکٹرعمراکمل کا کہنا ہے کہ اعتراف کرتا ہوں میری غلطی کی وجہ سے پاکستان کی بدنامی ہوئی اورفکسنگ کی پیشکش کے بارے میں بروقت نہ بتانے پر مجھے بارہ ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔کرکٹرعمراکمل نے ویڈیو میں اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ سال میرے سے غلطی ہوئی جس سے میرے کیریئر اور کرکٹ کو نقصان ہوا۔ کچھ لوگوں نے مجھ سے رابطہ کیا لیکن میں نے بروقت پی سی بی اینٹی کرپشن کو نہیں بتایا۔عمر اکمل نے کہا کہ فکسنگ کی پیشکش کے بارے میں بروقت نہ بتانے پر مجھے بارہ ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا، اعتراف کرتا ہوں میری غلطی کی وجہ سے پاکستان کی بدنامی ہوئی۔ میں اپنی فیملی، پی سی بی اور دنیا بھر میں کرکٹ فینز سے معافی مانگتا ہوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں