0

امریکی چڑیا گھروں میں جانوروں کو کورونا ویکسین لگانے کا اغاز


کولاراڈو: امریکا بھر میں اب بالخصوص جانوروں کو کورونا سیبچانے والی ویکسین کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس ضمن میں ڈینور کے مشہور چڑیا گھر کے بعض جانوروں کو ویکسین لگائی جائے گی۔تاہم ڈینورچڑیا گھر کے ماہرین نے کہا ہے کہ وہ ابھی غورکررہے ہیں کہ کن جانوروں کو پہلے کووڈ 19 ویکسین لگائی جائے۔ اس ضمن میں جانوروں کی ویکسین بنانے والی ایک کمپنی زوایٹس سیگفتگو بھی جاری ہے۔ چڑیا گھر سے وابستہ ڈاکٹر اسکاٹ لارسن کہتے ہیں کہ اگرچہ جانوروں کو اس وبا سے بچانا ضروری ہے تاہم پہلے مرحلے پر بوزنو(پرائمیٹس) اور گوشت خورجانوروں کو ویکسین دی جائے گی۔واضح رہیکہ انسانوں کے لیے تجویز کردہ ویکسین جانوروں کو نہیں دی جاسکتی۔ لیکن ضروری ہے کہ گوریلا، ٹائیگر، اود بلا اور دیگر جاندار کورونا سے متاثرہوسکتیہیں لیکن دوسرے جانور بھی ہیں جنہیں کووڈ 19 ویکسین دینے کی ضرورت ہے۔ تاہم جانوروں کے طبی ماہرین کا اصرار ہے کہ گھریلو پالتو جانور مثلا کتے اور بلیوں کا کووڈ 19 سے متاثر ہونے کا خدشہ بہت کم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں