0

بجلی کی طلب و رسد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، وزیر توانائی


اسلام آباد: وفاقی وزیرِ توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ آج ملک بھر میں بجلی کی طلب و رسد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ وفاقی وزیر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ بجلی کی طلب و رسد آج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچتیہوئے 24 ہزار 284 میگا واٹ ہوگئی ہے۔ اس سیطلب اور پیداوار میں بڑھوتری ہی ظاہر نہیں ہوتی بلکہ ترسیل کی استعداد میں اضافہ بھی نمایاں ہوتاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ریکارڈ اس وقت قائم ہوا ہے جب اس سال پیک سیزن میں بھی پاکستان کا سب سے بڑا ڈیم تربیلا محض اپنی صلاحیت کیچوتھے حصے (25 فیصد) کے برابر ہی بجلی بنا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں