0

نیویارک فلیٹ کیس؛ آصف زرداری کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور


اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیویارک فلیٹ کیس میں آصف زرداری کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظورکرلی۔چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے دورکنی بنچ نے نیویارک فلیٹ کیس میں سابق صدرآصف علی زرداری کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست کی سماعت کی۔عدالت نے آصف زرداری کی ضمانت قبل ازگرفتاری 5 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض 28 جولائی تک منظورکرلی۔ عدالت نے چیئرمین نیب ، ڈی جی نیب پنڈی اورتفتیشی افسر کو نوٹس جاری کردیا اور جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔اس سے قبل پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے توصحافی نے سوال کیا کہ زرداری صاحب مفاہمت کی طرف جارہے ہیں یا مزاحمت کی طرف؟ جس پر زرداری نے کہا کہ بلاول سے پوچھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں