0

وزیراعظم نے شاہ زین بگٹی کو معاون خصوصی مقرر کردیا


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے شاہ زین بگٹی کومعاون خصوصی مقرر کردیا۔ وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے ناراض بلوچ رہنماں سے مذاکرات کے لیے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی کو معاون خصوصی مقرر کردیا، کابینہ ڈویژن نے شاہ زین بگٹی کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔شاہ زین بگٹی کو معاون خصوصی برائے ہم آہنگی بلوچستان مقرر کیا گیا اور انہیں وفاقی وزیر کا درجہ دیا گیا ہے۔ شاہ زین بگٹی ناراض بلوچ رہنماوں سے سیاسی اور قومی ہم آہنگی پر بات کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں