0

ٹرمپ نے فیس بک، ٹوئٹر اور گوگل کے خلاف مقدمہ دائر کردیا


واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گوگل، فیس بک اور ٹوئٹر کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے سرچ انجن گوگل، سوشل میڈیا سائٹس فیس بک اور ٹوئٹر کے سی ای اوز کے خلاف فلوریڈا کی وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر کرتے ہوئے ان ٹیکنالوجی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔امریکی ریاست نیوجرسی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا کمپنیز کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ہم خود پر لگائی جانے والی پابندیوں کے خاتمیکا مطالبہ کرتے ہیں، عدالتی مقدمہ ہماری آزادی اظہار رائے کے لیے ایک خوبصورت پیش رفت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں