0

گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی مستعفی، ظہور احمد آغا نئے گورنر مقرر


کوئٹہ: گورنر بلوچستان جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ یاسین زئی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں جب کہ صدر عارف علوی نے سید ظہور احمد آغا کو نیا گورنر مقرر کردیا ہے۔ گورنر بلوچستان جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ یاسین زئی نے اپنا استعفی صدر مملکت عارف علوی کو بھجوا دیا ہے، تاہم ابھی تک ان کے مستعفی ہونے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔ صدر عارف علوی نے گورنر بلوچستان جسٹس(ر) امان اللہ یاسین زئی کا استعفی قبول کرتے ہوئے سید ظہور احمد آغا کو نیا گورنر مقرر کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں