0

گہرے زخموں سے منٹوں میں خون روکنے والا آلہ


ناٹنگھم، برطانیہ: حادثوں اور خصوصا تیز دھار آلے سے لگنے والے گہرے گھا سے خون اتنی تیزی سے بہتا ہے کہ اسے روکنے میں ناکامی پر انسانی جان ضائع ہوجاتی ہے۔ اب ایک طالبعلم کے تیارکردہ نظام سے گہرے زخموں سے خون کے بہا کو روکنا منٹوں میں ممکن ہوتا ہے۔
لوبورویونیورسٹی ایک طالبعلم نے ایک انقلابی آلہ بنایا ہے جو ایک نرم پیڈ کی طرح ہے اور گھا میں داخل ہوکر پھیل کر خون کو روکتا ہے۔ اس طرح ہسپتال پہنچانے یا پھر ایمبولینس کی آمد تک خون کا بہا روکا جاسکتا ہے۔ یہ نظام کسی کارک کی طرح صرف پانچ منٹ میں گہرے ترین زخم سے بھی لہو کا رسا بند کرسکتا ہے۔لوبورو یونیورسٹی میں سالِ آخر کے طالبعلم جوزف بینٹلے نے اسے ڈیزائن کیا ہے اور اسے ریپڈ ایمرجنسی ایکٹی ویٹنگ ٹیمپونیڈ یعنی ری ایکٹ کا نام دیا گیا ہے۔ اس کا نرم حصہ یعنی ٹیمپونیڈ سلیکن سے بنایا گیا ہے۔ دوسرا حصہ ایکچوایٹر کہلاتا ہے جو ٹیمپونیڈ کو زخم کے اندر داخل کرتا ہے۔ ٹیمپونیڈ میں لگا ایک والو اسے اندر پھیلا دیتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں