0

افغان اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں ہم ان کی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، وزیرداخلہ


اسلام آباد: وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان کی پالیسی بہت واضح ہے کہ افغان اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں، ہم کسی صورت افغانستان میں جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے۔12ویں کور کی سکیورٹی ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان خطہ میں تبدیلیوں اور افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، پاکستان کی پالیسی بہت واضح ہے کہ افغان اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں،ہم کسی صورت افغانستان میں جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، اپنی سرزمین کو کسی کے خلاف استعمال کریں گے نہ کرنے دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں