0

حکومت نے جسٹس فائزعیسی کیس میں ایکبار پھر نظرثانی درخواست دائرکردی


اسلام آباد: جسٹس فائز عیسی کیس میں حکومت نے نظرثانی درخواست دائر کردی۔ حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں ایک بار پھر جسٹس قاضی فائز عیسی کیس کے فیصلے میں نظر ثانی درخواستیں دائر کردی ہیں، قابل اصلاح نظرثانی درخواست صدر، وزیراعظم، وزیرقانون نے دائر کی، جب کہ معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر کی جانب سے بھی قابل اصلاح نظرثانی درخواست دائر کی گئی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نظرثانی فیصلے میں ایف بی آر رپورٹ کی حد تک دوبارہ نظرثانی کرے، اور سپریم جوڈیشل کونسل کو ایف بی آر رپورٹ پر ازخود کارروائی کرنے دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں