0

وفاقی تعلیمی اداروں میں سے متعلق ایڈمیشن پالیسی جاری کردی گئی


اسلام آباد: وفاقی تعلیمی اداروں میں پری پرائمری سے نویں کلاس تک کے طلبا کے داخلہ جات سے متعلق ایڈمیشن پالیسی جاری کردی گئی ہے۔وفاقی تعلیمی اداروں میں پری پرائمری سے نویں کلاس تک کے طلبا کے داخلہ جات سے متعلق ایڈمیشن پالیسی جاری کردی ہے۔ جس کے لیے رجسٹریشن فارمز 14 جولائی سے اور داخلہ ٹیسٹ 28 اور 29جولائی کو ٹیسٹ ہوں گے جب کہ 31 جولائی کو میرٹ لسٹیں آویزاں کی جائیں گی۔نئے طلبا کی کلاسوں کا آغاز 6اگست سے کیا جائے گا، چھٹی کلاس میں داخلے کے خواہش مند طلبا کو ٹیسٹ لینے سے روکتے ہوئے کلسٹر میں موجود تعلیمی اداروں میں لازمی داخلہ دیا جائے گا۔ داخلے کے خواہش مند طلبا کے لیے عمر کی حد 31 مارچ 2021 کو پری پرائمری کے لیے 4 سے 5 سال، پہلی کلاس کے لیے 5 سے 6 سال مقرر کر دی گئی ہے۔ تمام داخلے میرٹ کی بنیاد پر دیے جائیں گے، طلبا کی تعداد زیادہ ہونے کی صورت میں ٹیسٹ لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں