0

چینی، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ


لاہور: ملک میں چینی، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے، جب کہ اگلے چند روز میں ملک میں چینی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔مختلف کمپنیوں نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں بڑھا دیں۔ تھوک مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 94 روپے سے بڑھ کر 100 روپے ہوگئی۔چینی کی پچاس کلو کی بوری 4700 روپے سے بڑھ کر 5000 روپے ہوگئی۔درجہ اول گھی کی قیمت میں 38 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا جس کے نتیجے میں درجہ اول کا گھی 305 روپے سے بڑھ کر 343 روپے ہوگیا۔ درجہ دوئم کے گھی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا جس کے باعث درجہ دوئم کے گھی کے نرخ 270 روپے سے بڑھ کر 285 روپے ہوگئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں