0

کشمیر الیکشن چوری ہوا تو شاہراہ دستور پر کیمپ لگاکر بیٹھ جائیں گے، مریم نواز


مظفر آباد: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ن لیگ کو حکومت کے حلق سے چوری شدہ سیٹیں نکلوانے کا ہنر آگیا اور اگر کشمیر کا الیکشن چوری ہوا تو شاہراہ دستور اسلام آباد پر کیمپ لگاکر بیٹھ جائیں گے۔چھتر کلاس میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر کے دکھوں، تکالیف اور پریشانیوں کو ایک نہ ایک دن ختم ہونا ہے، نواز شریف آپ کی آزادی اور حقوق کی جنگ لڑے گا، ایک سرکاری اہلکار نے ویڈیو میں کہا مریم نواز کو تباہ کر دیں گے، نواز شریف نے مجھے کہا کہ کشمیر جا وہاں تمہیں کوئی خطرہ نہیں، کشمیر کیلئے دو منٹ کی خاموشی عمران خان نے آج بھی اختیار کی ہوئی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ حکمران کہتیہیں نوازشریف کی سیاست ختم ہوگئی، لیکن ان سے اتنیخوفزدہ ہیں نوازشریف سیبات شروع اورختم کرتیہیں، مسلم لیگ ن آج چٹان بن کر کھڑی ہے، جو لوگ کشمیر کے الیکشن کو چوری کرنا چاہتے ہیں، وہ سن لیں کہ مسلم لیگ ن اب وہ ن لیگ نہیں رہی، ن لیگ کو تمہارے حلق سے چوری شدہ سیٹیں نکلوانے کا ہنر آگیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں