0

عمران خان مقبوضہ کشمیر کو بھارت کی جھولی میں پھینک آئے ہیں، مریم نواز


مظفر آباد: نائب صدر (ن) لیگ مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کورونا سے زیادہ خطرناک ہیں انہوں نے مقبوضہ کشمیر کو بھارت کی جھولی میں پھینک دیا ہے۔آزاد کشمیر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر (ن) لیگ مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی اور عمران خان کورونا سے زیادہ خطرناک ہیں، یہ وائرس مقبوضہ کشمیر کو نگل گیا ہے، عمران خان مقبوضہ کشمیر کو بھارت کی جھولی میں پھینک کر آئے اور میری اطلاعات کے مطابق اس میں عمران خان کی مرضی شامل تھی۔مریم نواز نے کہا کہ عمران خان سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ کشمیریوں کا خون بیچنے کا حق کس نے دیا، کشمیر فروشی کے بعد یہ کس منہ سے کشمیر آرہے ہیں، جس نے ساری زندگی کھیل تماشے میں گزاری ہو وہ خارجہ پالیسی کے بارے کیا جانے، سلیکٹڈ کی پالیسی یہ ہے کہ میں نے خاموشی اختیار کرلی اب عوام بھی خاموشی اختیار کرلیں، ان کی خارجی پالیسی یہ تھی بھارت نے کشمیر کو ساتھ جوڑ لیا تو کہتے ہیں میں کیا کرسکتاہوں، اگر کچھ نہیں کرسکتے تو 22 کروڑ عوام سے کھیلنے کا حق کس نے دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں