0

وزیراعظم سے سرفراز بگٹی کی ملاقات، ناراض بلوچوں کے حوالے سے بات چیت


اسلام آباد: ناراض بلوچوں کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کو ملاقات کے لئے بلایا۔ وزیراعظم عمران خان نے گوادر میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو پاکستان کا سوچے گا وہ بلوچستان کے بارے میں ضرور سوچے گا اور میں بلوچستان کے عسکریت پسندوں سے بات کرنے کا سوچ رہا ہوں۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے ناراض بلوچوں سے مذاکرات کے حوالے سے پہلے مرحلے میں سابق وزیر داخلہ بلوچستان سینیٹر سرفراز بگٹی کو ملاقات کے لیے بلایا، اس موقع پر سینیٹر انوار الحق کاکڑ بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر گفتگو اور ناراض بلوچوں سے بات چیت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں