0

پاک امریکا وزرائے خارجہ رابطہ، افغان امن عمل میں مشترکہ کوششوں پر اتفاق


اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلکن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں عہدے داروں نے افغان امن عمل میں مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان، امریکا کے ساتھ گہرے دو طرفہ اقتصادی تعاون، علاقائی روابط کے فروغ اور علاقائی امن کے حوالے سے دو طرفہ تعاون پر محیط، وسیع البنیاد اور طویل المدتی تعلقات کے لیے پرعزم ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کے جیو اکنامک وژن کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان، امریکا کے ساتھ دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور دو طرفہ اقتصادی تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں