0

اس عینک میں آپ کا ذاتی تھری ڈی سینما موجود ہے


ہانک کانگ: چند روز قبل ایکسپریس کے اسی شعبے میں ہم نے 140 انچ اسکرین والی عینک کی خبر دی تھی۔ اب اس کی ٹکر میں تھری ڈی سینما ڈسپلے حاضر ہے جو اس وقت کراڈ فنڈنگ سے گزررہا ہے۔ اس کا مجازی (ورچول) اسکرین 600 انچ طویل ہے جو آپ کو ایک بڑے تھری ڈی سینما کا احساس فراہم کرتا ہے۔اسے گووس لائٹ کا نام دیا گیا ہے۔ ڈسپلے مکمل طور پر اوایل ای ڈی پر مشتمل ہے جو حقیقت سے قریب تر مناظر فراہم کرتا ہے۔ گووس لائٹ کو پہننا بہت آسان ہے کیونکہ یہ آرام دہ اور کم وزن ہے۔ اس سے قبل آنکھوں پر پہننے والے ڈسپلے غیرمعمولی طور پر بھاری بھرکم تھے اور اندر سے حرارت کا اخراج انہیں مزید غیرانسانی بنادیتا تھا۔آنکھوں پر پہنے جانے والے اس تھری ڈی سینما میں نصب مائیکرو او ایل ای ڈی 1920 ضرب 1080 پکسل کا منظر دکھاتی ہیں جس کا ریفریشنگ ریٹ 60 ہرٹز کے برابر ہے۔ پورے عینک کا وزن صرف 60 گرام ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے کسی بھی پی سی، آئی فون اور اینڈروئڈ فون سے جوڑا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں