0

بنگلادیش میں دنیا کی سب سے بونی گائے کو دیکھنے کیلیے تانتا بندھ گیا


ڈھاکا: بنگلادیش میں 51 سینٹی میٹر اونچی اور 66 سینٹی میٹر لمبی گائے کو دیکھنے کے لیے قطاریں لگ گئیں جس کے مالک کا دعوی ہے کہ قد کے لحاظ سے یہ گائے دنیا کی سب سے چھوٹی گائے ہے۔ عالمی خبر رساں کے مطابق بنگلا دیش کے ایک فارم ہاوس میں پلنے والی گائے رانی کی دھوم مچی ہے اور صرف تین روز میں اسے دیکھنے کے لیے ملک بھر سے 15 ہزار سے زائد افراد فارم ہاوس پہنچے ہیں۔رانی کی پرورش کرنے والے شیکور ایگرو فارم کے منیجر ایم اے حسن نے میڈیا کو بتایا کہ یہ گائے 51 سینٹی میٹر اونچی اور 66 سینٹی میٹر لمبی ہے جب کہ اس کا وزن صرف 26 کلوگرام ہے۔ اس طرح یہ دنیا کی سب سے بونی گائے ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں