0

دوسرا ون ڈے؛ انگلینڈ کے 247 رنز کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ


پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 5 وکٹیں حاصل کیں پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 5 وکٹیں حاصل کیںلارڈز: انگلینڈ نے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو جیت کے لیے 248 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے جواب میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔ لارڈز کرکٹ گرانڈ میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان بولرز نے اچھی بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوری انگلش ٹیم کو 46ویں اوور میں 247 رنز پر پویلین بھیج دیا۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے اوپننگ بلے باز امام الحق ایک بار پھر ناکام رہے اور صرف ایک رن بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے جب کہ کپتان بابراعظم بھی 19 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔اس سے قبل بارش کی وجہ سے میچ تاخیر سے شروع کیا گیا اور 560 کے بجائے 47 اوورز تک محدود کردیا گیا۔ پاکستان کپتان نے ٹاس جیت کر انگلش ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو پچھلے میچ کے ہیرو ڈیوڈ ملان اور زیک کرالے کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس لوٹ گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں