0

شہباز شریف کا ایف آئی اے پر ہراساں کرنے کا الزام


لاہور: عدالت نے ایف آئی اے کی ٹیم کو پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔سیشن عدالت میں شوگر بزنس کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے کے کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے شوگر انکوائری کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری درخواست ضمانت میں 2 اگست تک توسیع کردی۔ایف آئی اے تفتیشی افسر نے بیان دیا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی تفتیش مکمل نہیں ہے، انہیں تفتیش دوبارہ جوائن نہ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔ شہباز شریف کے وکیل نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ نیب کے کیسز میں پیش ہورہے ہیں اس لیے دوبارہ تفتیش میں پیش نہیں ہوئے۔شہباز شریف نے ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم ہر ہراساں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میں نے شوگر ملز میں اپنی فیملی کے اربوں روپے کا نقصان کیا، میں نے بیواں اور پنجاب کی غریب عوام کی خدمت کی، میں نے اپنی فیملی کے افراد کی مخالفت کی اور اپنے عوام کے لیے سستی چینی دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں