0

صومالیہ میں پولیس چیف کے قافلے پر خودکش حملہ، 9 افراد ہلاک اور8 زخمی


موغادیشو: صومالیہ کے دارالحکومت کے پولیس کمشنر کے قافلے سے خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری کار ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے تاہم خوش قسمتی سے پولیس چیف محفوظ رہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ میں موغادیشو میں خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری کار پولیس کمشنر کے قافلے سے ٹکرا دی۔ پولیس کمشنر فرحان محمد حملے میں بال بال بچ گئے۔پولیس ترجمان صادق عدن علی نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس کمشنر پر خودکش حملے میں الشباب ملوث ہے، حملے میں راہگیر سمیت 9 افراد ہلاک ہوئے جب کہ 8 زخمی ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں