0

عمران خان کا انتخابی نشان کشمیر فروشی،چینی چوری اور مہنگا آٹا ہونا چاہیے، مریم نواز


شاردہ: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کا انتخابی نشان کشمیر فروشی،چینی چوری اور مہنگا آٹا ہونا چاہیے۔
شاردہ آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز خالص کشمیری ہیں ، یہاں ہر شخص میں مجھے نواز شریف نظر آرہا ہے ، نواز شریف ہر شخص کے دل میں بستے ہیں، کشمیریوں کا لیڈر عمران خان جیسا بزدل انسان نہیں ہوسکتا، کشمیریوں کا لیڈر اور سپہ سالار وہی ہوسکتا ہے جو وزیر اعظم ہوتا ہے بھارتی وزیر اعظم پہاکستان کی دھرتی پر تشریف لاتے ہیں، مسئلہ کشمیر نواز شریف کی قیادت میں حل ہوگا۔مریم نواز نے مزید کہا کہ سلیکٹڈ کی نہ گھر میں عزت ہے اور نہ ہی باہر، وہ کشمیر کو مودی کی جھولی میں پھینک کر پاکستانیوں کو کہتا ہے کہ 2 منٹ کی خاموشی اختیار کرو۔ عوام کی خاموشی ختم ہوگئی عمران خان کی خاموشی ختم ہونے کانام نہیں لے رہی۔ نواز شریف نے کہا تھا عمران خان جیسی سوغات کو جہاں سے لائے ہو واپس لے جا،آج وہی سوغات پاکستانیوں پر قہر بن کر ٹوٹی ہے، سلیکٹڈ نے کشمیر کو بھارت کی جھولی میں ڈال دیا،ٹرمپ سے ملاقات کے بعد عمران خان نے کہا کہ میں ورلڈ کپ جیت کر آیا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں