0

متعلقہ ادارے زلزلہ زدہ علاقوں کی تعمیرنو کا کام جلد مکمل کریں، وزیراعظم


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ متعلقہ ادارے زلزلہ زدہ علاقوں کی تعمیرنو کا کام جلد مکمل کریں۔وزیراعظم کی زیرصدارت زلزلہ زدگان کی بحالی کے ادارے ایرا کی کارکردگی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں زلزلہ زدہ علاقوں کی تعمیر نو اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا، جبکہ نیو بالاکوٹ سٹی کی تعمیر سے متعلق بھی بریفنگ بھی دی گئی۔وزیراعظم نے زلزلہ زدگان کی سہولت کے لئے جاری منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ ادارے زلزلہ زدہ علاقوں کی تعمیرنو کا کام جلد مکمل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں