0

ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ، 24 گھنٹوں میں 1828 مثبت کیسز رپورٹ


اسلام آباد: ملک بھرمیں عیدالاضحی سے قبل ایک بار پھر کورونا کیسز میں اضافہ ہونے لگا 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1828 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 48 ہزار 134 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1828 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 971,304 ہوگئی ہے جن میں سے 912,295 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 35 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 555 ہوگئی ہے۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 3.79 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں