0

کیا ڈینگی اور ملیریا اگلی عالمی وبا ہوں گے؟


لندن: طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر عالمی درجہ حرارت اسی طرح بڑھتا رہا تو اگلی صدی کی ابتدا تک دنیا میں ہر سال ڈینگی اور ملیریا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 8 ارب 40 کروڑ تک پہنچ جائے گی۔یہ تحقیق لندن اسکول آف ہائجین اینڈ ٹراپیکل میڈیسن برطانیہ میں کی گئی ہے جبکہ اس میں سویڈن اور اٹلی کے ماہرین بھی شریک تھے۔مچھروں سے کئی بیماریاں پھیلتی ہیں لیکن ان میں ملیریا اور ڈینگی سب سے زیادہ تشویش ناک ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق 2019 میں ملیریا سے دنیا بھر میں اندازا 22 کروڑ 90 لاکھ افراد، جبکہ ڈینگی سے 92 لاکھ افراد متاثر ہوئے تھے۔اس تحقیق کیلیے گزشتہ 20 سال میں عالمی درجہ حرارت اور مچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں سے متعلق اعداد و شمار کا تجزیہ کیا گیا۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں