0

انگلینڈ کی بی ٹیم کیخلاف بدترین کارکردگی پر مصباح الحق بھی مایوس


پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے انگلینڈ کی بی ٹیم کیخلاف بدترین کارکردگی پر مصباح الحق نے بھی مایوسی کا اظہار کردیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے پاکستانی ٹیم کی بدترین شکست پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس پرفارمنس کا دفاع نہیں کیا جاسکتا، تیسرے ون ڈے میچ میں فتح کا موقع ہاتھ آگیا تھا مگر ہدف کا دفاع نہیں کرسکے، سب سے بڑا مسئلہ فیلڈنگ کا رہا۔مصباح الحق نے کہا کہ جنوبی افریقہ کیخلاف ہوم اور اوے سیریز دونوں میں اچھا کھیلے اور درست سمت میں گامزن تھے، انگلینڈ میں حالیہ سیریز کے بعد اب لگ رہا ہے وہیں کھڑے ہیں، یہ کارکردگی بطور ہیڈ کوچ میرے میرے لیے سخت تشویش کا باعث ہے، شکستوں کا صرف کھلاڑیوں یا کوچز کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جاسکتا، یہ ٹیم کی ناکامی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں