0

عمران خان عوام کا نہیں سلیکٹرز کا انتخاب ہیں، مریم نواز


مظفر آباد: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان آپ عوام کا نہیں سلیکٹرز کا انتخاب ہیں، اور سلیکٹرز کے ایک اشارے پر لٹو کی طرح گھومتے ہیں۔ آزاد کشمیر کے ہجیرہ کالج گرانڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا میر ے علاوہ کوئی چوائس نہیں، عمران خان آپ عوام کا نہیں سلیکٹرز کا انتخاب ہیں، اور سلیکٹرز کے ایک اشارے پر لٹو کی طرح گھومتے ہیں، آپ چوائس اس لیے ہیں کہ آپ ہر بات پرجھک جاتے ہیں، عمران خان نے لوگوں کو بتا دیا کہ ان میں اور نوازشریف میں کیا فرق ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان آپ کچھ بھی کریں کشمیر اپنا فیصلہ سناچکا ہے، آپ کشمیر آنے کی زحمت نہ کریں۔ عمران خان اپنا نمائندہ یہاں اس لیے لانا چاہتے ہیں کہ کشمیر کو صوبہ بنائیں، یہ سازش تیار کر چکے ہیں صرف عملدرآمد کرنا ہے، لیکن بچہ بچہ کٹ مرے گا کشمیر صوبہ نہیں بنے گا، یہ الیکشن کشمیر کی ترقی اور پہچان کا الیکشن ہے، عمران خان کشمیریوں سے کشمیر کاحق چھیننا چاہتے ہیں، ان کے وزرا کہتے ہیں کشمیری لوگ پیسے پر بکنے والے لوگ ہیں، کیا ایسے وزیراعظم کو کشمیری اپنی وادی میں داخل ہونے دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں